صحت کارڈ کے حامل ہر خاندان کے آٹھ افراد کو مخصوص ہسپتالوں میں ایک سال کے دوران ڈھائی لاکھ روپے تک مفت علاج معالجے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

خیبرایجنسی کے 350 مستحق خاندانوں کو وزیراعظم کے قومی صحت پروگرام کے تحت پاکستان صحت کارڈکی فراہمی
06 فروری 2017 (15:02)
0

خیبرایجنسی کے تین سو پچاس مستحق خاندانوں کو وزیراعظم کے قومی صحت پروگرام کے تحت پاکستان صحت کارڈز دئیے گئے ہیں۔سرکاری ذریعوں نے ریڈیو پاکستان کے پشاور کے نمائندے کو بتایا کہ پروگرام کے تحت ایجنسی کے ترانوے ہزار خاندانوں کو صحت کارڈز دئیے جائیںگے۔
صحت کارڈ کے حامل ہر خاندان کے آٹھ افراد کو مخصوص ہسپتالوں میں ایک سال کے دوران ڈھائی لاکھ روپے تک مفت علاج معالجے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔
صحت کارڈ یرقان اور سرطان کے علاج کیلئے بھی استعمال کئے جائیں گے۔