ممنون حسین نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت ملک کے تمام علاقوں کیلئے یکساں ترقی کیلئے کام کررہی ہے۔

ٹرانسپورٹ منصوبوں کی تکمیل، شہریوں کو بہتر سفری سہولیات میسر ہونگی:صدر ممنون حسین
06 فروری 2017 (12:59)
0

صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی طرف سے شروع کئے گئے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے شہریوں کو بہتر سفری سہولت فراہم کرنے میں مدد ملے گی ۔وہ گورنر سندھ محمد زبیر سے باتیں کررہے تھے جنہوں نے آج سٹیٹ گیسٹ ہائوس کراچی میں ان سے ملاقات کی ۔
صدرنے گرین لائنز رپیڈ بس سروس اور ایم نائن موٹروے منصوبوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت ملک کے تمام علاقوں کیلئے یکساں ترقی کیلئے کام کررہی ہے۔اس موقع پر اظہار خیا ل کرتے ہوئے گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا کہ پاکستان ترقی کے نئے دور میں داخل ہوگیا ہے اور سندھ کے صوبے کوبھی اس سے فائدہ پہنچے گا۔