بھارت مقبوضہ وادی میں مسلسل خونریزی کا ذمہ دار ہے: سید علی گیلانی
06 فروری 2017 (12:31)
0

مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ وادی میں مسلسل خونریزی کا ذمہ دار ہے ۔سری نگر میں ایک بیان میں    ا نہوں نے ہفتہ کے روز سوپور کے علاقے امرگڑھ میں بھارتی فوج کے ہاتھوں شہیددو نوجوانوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ بھارت کا معتصبانہ رویہ تمام مسائل کی جڑہے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین نے بھارتی حکام سے کہا وہ رکاوٹیں ڈالنا بند کردیں اور ان پر زور دیا کہ وہ کشمیر کا مسئلہ پرامن طریقہ سے حل کریں۔ادھر تحریک حریت جموں و کشمیر نے کہا ہے کہ کشمیری عوام کی قربانیوں کے نتیجے میں کشمیر کا مسئلہ عالمی فورموں پر اجاگر ہوا ہے ۔