File Photo

موجودہ سال عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل کا سال ہے:شہباز
06 فروری 2017 (11:17)
0

پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ موجودہ سال عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل کا سال ہے۔

پیر کے روز لاہور میں منتخب نمائندوں کے ایک وفد سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گیس سے چلنے والے بجلی کے تین ہزار چھ سو میگاواٹ کے منصوبوں پر دن رات کام جاری ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ یہ منصوبے ستائیس ماہ کی ریکارڈ مدت میں مکمل کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ توانائی کے یہ منصوبے موجودہ سال کے دوران بجلی کی پیداوار شروع کردیں گے اور ان کی تکمیل کے بعد لوڈ شیڈنگ میں نمایاں کمی ہوگی۔