File Photo

ملک کے بیشترحصوں میں موسم زیادہ تر خشک رہے گا:محکمہ موسمیات
06 فروری 2017 (07:43)
0

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق اگلے بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترحصوں میں موسم زیادہ تر سرد اورخشک رہے گا۔

تاہم مالاکنڈڈویژن، کشمیر اورگلگت بلتستان میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کاامکان ہے۔
پیر کی صبح ریکارڈ کیاگیا بعض بڑے شہروں کادرجہ حرارت:
اسلام آباد اور لاہور نو ڈگری سینٹی گریڈ
کراچی بارہ
پشاور سات
کوئٹہ منفی پانچ
گلگت منفی ایک
مری ایک،اور
مظفرآباد چھ ڈگری سینٹی گریڈ