File Photo

سرحدی اہلکار امریکہ میں داخل ہونیوالے افراد کی احتیاط سے جانچ پڑتال کریں:ٹرمپ
06 فروری 2017 (07:40)
0

امریکہ کے صدرڈونلڈٹرمپ نے سرحدی اہلکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ امریکہ میں داخل ہونے والے افراد کی انتہائی احتیاط سے جانچ پڑتال کریں کیونکہ ان کی جانب سے مختلف ملکوں کے باشندوں پرامریکہ میں داخلے کی پابندی کا حکم معطل ہے۔

اپنے ٹویٹس میں ڈونلڈٹرمپ نے کہاکہ عدالتیں کام کومشکل بنارہی ہیں اور کسی حادثے کی صورت میں ان پر ذمہ داری عائد ہوگی۔
اس سے پہلے فیڈرل اپیل کورٹ نے ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے پابندی بحال کرنے کی درخواست مسترد کردی۔
وائٹ ہائوس اور پابندی کو چیلنج کرنیوالی دوریاستوں کو آج تک کی مہلت دی گئی ہے کہ وہ پابندی کی دوبارہ بحالی یاعدم بحالی کے حق میں مزیددلائل دیں۔