File Photo

پاکستان کشمیری عوام کی اخلاقی حمایت جاری رکھے گا:برجیس
06 فروری 2017 (07:34)
0

وفاقی وزیرامورکشمیراورگلگت بلتستان چودھری برجیس طاہر نے کہاہے کہ پاکستان کشمیری عوام کی حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد کیلئے ان کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نوازشریف نے بے گناہ کشمیریوں پر بھارتی مظالم کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں دلیرانہ اندازمیں اجاگرکیاہے۔
ایک سوال پرانہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت آزادکشمیر کے عوام کو مختلف فلاحی منصوبوں کے ذریعے خصوصاً تعلیم ،بنیادی ڈھانچے اورصحت کے شعبوں میں سہولیات فراہم کررہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ آزادکشمیر،کشمیرکی تحریک آزادی کا بیس کیمپ ہے۔