File Photo

حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے ملک مستحکم ہواہے:رجوانہ
06 فروری 2017 (07:29)
0

پنجاب کے گورنررفیق رجوانہ نے کہاہے کہ حکومت کی دانشمندانہ پالیسیوں اوربڑے ترقیاتی منصوبوں کی وجہ سے ملک مستحکم ہواہے۔

وہ ملتان میں مختلف وفو د سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ امن وامان کی صورتحال میں نمایاں بہتری سے پاکستان پھراقتصادی ترقی اور خوشحالی کی راہ پرگامزن ہے۔
رفیق رجوانہ نے کہاکہ حکومت صحت، تعلیم، پینے کے صاف پانی اورنکاسی آب کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کررہی ہے۔