اقتصادی راہداری منصوبہ علاقائی امن اورخوشحالی لائے گا:احسن
06 فروری 2017 (07:22)
0

وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نے کہاہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ معاشی ترقی اور روابط کے ذریعے علاقائی امن اورخوشحالی لائے گا۔ وہ واشنگٹن میں امریکہ کے انسٹی ٹیوٹ آف پیس کے زیراہتمام ایک سیمینار سے خطاب کررہے تھے۔

وفاقی وزیرنے کہاکہ درجہ بندی کے عالمی اداروں نے پاکستان کی معاشی بحالی کا اعتراف کیاہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ہم افغانستان اوربھارت میں امن کے خواہاں ہیں کیونکہ ہماری ترقی کاانحصارخطے کے امن پرہے۔
احسن اقبال نے کہاکہ وزیراعظم نوازشریف خطے میں امن کے علمبردارہیں۔ انہوں نے بھارت پرزوردیاکہ وہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کی مخالفت کی بجائے اس میں شامل ہوجائے کیونکہ یہ بھارت کیلئے چین کے ساتھ تجارت کیلئے مختصر زمینی راستہ فراہم کرے گا۔