File Photo

دھرنوں کی وجہ سے ترقیاتی منصوبے تاخیر کاشکار ہوئے:شہباز
06 فروری 2017 (07:06)
0

پنجاب کے وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کہاہے کہ دھرنوں کی منفی سیاست کی وجہ سے ملک کے ترقیاتی منصوبے تاخیر کاشکار ہوئے ہیں۔

وہ لاہورمیں مسلم لیگ (ن) کے ایک وفد سے باتیں کررہے تھے۔
وزیراعلیٰ نے کہاکہ پاکستان کے لوگ ترقی کے خواہش مند ہیں لیکن بدقسمتی سے پاکستان کی ترقی کاسفر روکنے کی سازش کی گئی۔
شہبازشریف نے کہاکہ2018ء کے عام انتخابات میں عوام منفی سیاست میں ملوث عناصر کو ایک بار پھر مسترد کردیں گے۔