File Photo

بھارت پاکستان کیخلاف سازشیں کررہاہے:حیدر
06 فروری 2017 (07:03)
0

آزادجموں وکشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر نے کہاہے کہ بھارت عالمی برادری کی توجہ مسئلہ کشمیر سے ہٹانے کیلئے پاکستان کے خلاف سازشیں کررہاہے۔

پی ٹی وی سے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ بھارتی فوج کشمیری عوام کی حق خودارادیت کے حصول کیلئے جدوجہدکو طاقت کے وحشیانہ استعمال سے نہیں دباسکتی۔
آزادجموں وکشمیرمیں ترقی کے سلسلے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اچھانظم ونسق اورمیرٹ پالیسی پر عملدرآمد حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔