File Photo

اقتصادی راہداری منصوبہ خیبرپختونخوا کی تقدیر بدل دے گا:خٹک
06 فروری 2017 (06:56)
0

وزیراعلیٰ خیبرپختونخواپرویزخٹک نے کہاہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ صوبے کی تقدیر بدل دے گا۔

نوشہرہ میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت صوبے کے مختلف علاقوں میں صنعتی یونٹ قائم کئے جائیں گے۔
انہوں نے کہاکہ ضلع نوشہرہ میں جلوزئی مردان کے قریب رشکئی ،حطار، ڈیرہ اسماعیل خان اور سوات میں نئے صنعتی علاقے قائم کئے جائیں گے۔