پاکستانی مندوب نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف نے بار بار عشروں پرانے تنازعہ کشمیر کے اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق منصفانہ حل کی ضرورت پر زور دیا۔

پاکستان کشمیری عوام کی حمایت جاری رکھے گا:ملیحہ
06 فروری 2016 (14:00)
0

پاکستان کشمیری عوام کی طرف سے آزادی اور حق خودارادیت کے لئے دلیرانہ جدوجہد کی حمایت جاری رکھے گا۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے یہ بات نیویارک میں پاکستانی قونصل خانے کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی.  انہوں نے کہا کہ کشمیر کے بنیادی مسئلے کو حل کئے بغیر جنوبی ایشیاء میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔


ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ جموں وکشمیر سمیت تمام دیرینہ تنازعات کے حل کیلئے بھارت کے ساتھ جامع مذاکرات شروع کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔  پاکستانی مندوب نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف نے بار بار عشروں پرانے تنازعہ کشمیر کے اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق منصفانہ حل کی ضرورت پر زور دیا۔