مشیر خارجہ نے کہاہے کہ گزشتہ برس کے دوران وزیراعظم نے مسئلہ کشمیر کے حل کی ضرورت کے بارے میں عالمی برادری کو آگاہ کرنے میں گہری دلچسپی لی ۔

مسئلہ کشمیرکوبھارت مذاکرات اورعالمی فورموں پریکساں اٹھاتےرہیں گے:سرتاج
06 فروری 2016 (10:39)
0

پاکستان بھارت کے ساتھ دو طرفہ مذاکرات میں اور عالمی فورموں پریکساں طور پر مسئلہ کشمیر اٹھائے گاتاکہ عالمی برادری اس دیرینہ مسئلےکےحل کیلئے اپنا کردار ادا کرسکے۔مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے یہ بات ریڈیو پاکستان کے حالات حاضرہ کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔


انہوں نے کہاکہ گزشتہ برس کے دوران وزیراعظم نواز شریف نے مسئلہ کشمیر کے حل کی ضرورت کے بارے میں عالمی برادری کو آگاہ کرنے میں گہری دلچسپی لی کیونکہ یہ مسئلہ اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر زیرالتوا ہے۔مشیر نے کہا کہ پاکستان عالمی برادری پر زور دیتا رہا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی قراردادوں پرعملدرآمد کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔