بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن نے کہاہے کہ پروگرام سے مستفید افراد کے کام کی تصویرکو پروگرام کے ویب پیج پر لگایا جائے گا۔

بی آئی ایس پی اورآہن کادستکاریوں کےفروغ کیلئےمشترکہ پروگرام کاآغاز
06 فروری 2016 (12:04)
0

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اورغیر سرکاری تنظیم آہن نے ای کامرس کے ذریعے مستفید ہونے والے افراد کی دستکاریوں کے فروغ کے لئے مشترکہ طورپرایک پروگرام شروع کیا ہے۔یہ بات بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ماروی میمن نے مظفر آباد میں پروگرام سے مستفید ہونے والوں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔


انہوں نے کہاکہ پروگرام سے مستفید ہونے والے افراد تصویر کے ساتھ اپنا کام بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مقامی دفتر میںبھیجیں گے اور ان کے اس کام کو پروگرام کے ویب پیج پر لگایا جائے گا۔ماروی میمن نے کہا کہ مقامی دستکاریاں اور کشیدہ کاری کا کام اور مصنوعات عالمی منڈی میں بھی پیش کی جائیں گی تاکہ خواتین کو بہتر انداز میں روزگار کمانے کے قابل بنایا جاسکے۔