وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان بنیادی طور پر ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کے عزم کا مظہر ہے۔

دہشت گردی کا خاتمہ کردیا جائے گا:شہباز شریف
06 فروری 2016 (13:53)
0

پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کردیا جائے گا۔

وہ ہفتہ کے روز لاہور میں جمعیت اہلحدیث کے رہنماء اور سنیٹر ساجد میر سے باتیں کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان بنیادی طور پر ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کے عزم کا مظہر ہے۔ انہوں نے مجموعی ملکی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔