دھماکے میں متعدد گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔

کوئٹہ:بم دھماکے میں 8 افراد شہید
06 فروری 2016 (17:18)
0

ہفتہ کی دوپہر جناح روڈ کے قریب منان چوک کوئٹہ میں بم دھماکے میں کم از کم 8 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے میں متعدد گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔

وزیراعظم نواز شریف،وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان، گورنر اور وزیراعلیٰ بلوچستان نے کوئٹہ دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔  وزیراعظم نے زخمیوں کے بہترین علاج معالجہ کی ہدایات جاری کی ہیں۔  انہوں نے کہا دہشتگردی میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔