دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق چاروں ملکوں کے نمائندے افغانستان میں امن اورمصالحتی عمل کوآگے بڑھانے کے طریقوں پرغور کریں گے۔

افغان امن عمل سے متعلق چار فریقی اجلاس
06 فروری 2016 (10:53)
0

افغانستان میں امن اور مصالحتی عمل کے بارے میں افغانستان، پاکستان، امریکہ اور چین کے چار فریقی رابطہ گروپ کا تیسرا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا۔دفتر خارجہ کے ترجمان قاضی خلیل اللہ نے بتایا چاروں ملکوں کے نمائندے افغانستان میں امن اورمصالحتی عمل کوآگے بڑھانے کے طریقوں پرغور کریں گے۔