کشمیرکازکی حمایت:مقبوضہ کشمیرکےعوام کی پاکستان کی تحسین
06 فروری 2016 (21:36)
0

مقبوضہ کشمیر میں لوگوں نے کشمیر کاز کی حمایت کرنے پر پاکستان کی تعریف کی ہے۔
ہفتہ کے روز سرینگر میں ایک سیمینار میں مقررین نے کشمیریوں کی حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔
سیمینارکا انعقاد جموںوکشمیر مسلم لیگ نے کیا تھا جس کا مقصد یوم یکجہتی کشمیر منانے پر پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرنا تھا۔
مقررین نے کہا کہ پاکستان نے جموں وکشمیر کی آزادی کیلئے گزشتہ 68برس کے دوران بیش بہا قربانیاں دی ہیں۔
انہو ںنے کہا کہ بہت سی مشکلات کے باوجود پاکستان نے ہمیشہ کشمیرکاز کی وکالت کی ہے۔
انہوں نے پاکستان سے اپیل کی کہ وہ مقبوضہ علاقے میں بھارتی مظالم کو اجاگر کرنے کیلئے اپنی کوششیں تیز کرے اور عالمی برادری پردبائو ڈالے کہ وہ غیر قانونی طور پر نظر بند تمام کشمیریوں کی رہائی یقینی بنائے۔
اس موقع پر جن مقررین نے خطاب کیا ان میں حریت لیڈرمحمد یوسف میر، عبدالاحد پرہ اور دیگر شامل تھے ۔
ادھر بزرگ کشمیری رہنما سید علی گیلانی نے ایک بیان میں بھارتی پولیس کی طرف سے پورے مقبوضہ علاقے میں بے گناہ نوجوانوں کی گرفتاری کی مذمت کی ہے۔