مقبول بٹ اور افضل گورو آزادی تحریک کے ہیرو ہیں:شبیر
06 فروری 2016 (14:16)
0

سینئر حریت رہنماء شبیر احمد شاہ نے کہا ہے کہ مقبول بٹ اور محمد افضل گورو شہید کشمیر کی آزادی کی تحریک کے ہیرو ہیں۔

سرینگر میں جاری ایک بیان میں شبیر احمد شاہ نے کہا کہ شہداء نے آزادی کی جدوجہد کو ایک نئی سمت دی ہے۔ انہوں نے ان رہنماؤں کے یوم شہادت کے موقع پر منگل اور جمعرات کو ہڑتال کی اپیل کی حمایت کی۔ 

انہوں نے بھارت سے اپنے اس مطالبے کا اعادہ کیا کہ وہ نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں مدفون مقبول بٹ اور افضل گورو کے جسد خاکی واپس کرے۔