پاکستان نےمسئلہ کشمیرکواقوام متحدہ سمیت دیگربین الاقوامی فورموں پراٹھانےمیں اہم کردارادا کیاہے:عمر فاروق
06 فروری 2016 (12:24)
0

کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق نے کہاہے کہ پاکستان نے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ اوراسلامی تعاون تنظیم جیسے بین الاقوامی فورموں پر اٹھانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کشمیر کے نصب العین کے لئے پاکستان کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت کو تاریخی قرار دیا۔


انہوں نے کہاکہ کشمیری خطے میں پائیدار امن کیلئے اس مسئلے کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین نے عالمی برادری پر نقطہ چینی کرتے ہوئے کہاکہ اس نے مسئلہ کشمیر کے پرامن حل میں موثر کردار ادا نہیں کیا۔

  ادھرمقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے بلجیم کے دارالحکومت برسلز میں یورپی پارلیمنٹ کے سامنے ایک بڑا مظاہرہ کیا گیا۔کشمیر کونسل یورپی یونین کے زیر اہتمام ہونے والے اس مظاہرے میں بڑی تعداد میں شریک لوگوں نے کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کے لئے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔
اس موقع پر مقررین نے یورپی یونین سمیت عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ دیرینہ مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔