گورنر پنجاب نے کہا کہ حکومت دہشتگردی کے خاتمے اور توانائی بحران کے حل کیلئے پرعزم ہے۔

پاکستان تمام ممالک کیساتھ تعلقات کا فروغ چاہتا ہے: رجوانہ
06 فروری 2016 (19:38)
0

گورنر پنجاب محمد رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ پاکستان تمام ممالک کے ساتھ پرامن بقائے باہمی کی بنیاد پر تعلقات کو فروغ دینا چاہتا ہے۔
انہوں نے ہفتہ کے روز اسلام آباد میں غیر ملکی مندوبین کے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دنیا بھر میں ہونے والی دہشتگردی کے واقعات کی مذمت کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت دہشتگردی کے خاتمے اور توانائی کے بحران کے حل کیلئے پرعزم ہے۔