نجکاری کے وزیر مملکت نے کہا کہ اگر پی آئی اے یونین ایک بار ہڑتال ختم کر دے تو اس کے ساتھ مذاکرات کئے جائیں گے۔

 پی آئی اے ملازمین کی ہڑتال کے خاتمے سے متعلق مثبت پیش رفت متوقع
06 فروری 2016 (14:33)
0

نجکاری کے وزیر مملکت محمد زبیر نے کہا ہے کہ آج پی آئی اے کے ملازمین کی ہڑتال کے خاتمے سے متعلق مثبت پیش رفت متوقع ہے۔

ہفتہ کے روز ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اگر پی آئی اے یونین ایک بار ہڑتال ختم کر دے تو اس کے ساتھ مذاکرات کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پی آئی اے ملازمین کی جوائنٹ یکشن کمیٹی کو کہا گیا ہے کہ وہ ہڑتال ختم کر دے کیونکہ مسافروں کو ہڑتال کا سامنا ہے۔


محمد زبیر نے کہا کہ حکومت تذویراتی شراکت دار کے معاملے پر پی آئی اے ملازمین کے تحفظات سے پوری طرح آگاہ ہے اور بات چیت کے ذریعے اسے حل کرنے کیلئے تیار ہے۔
ایک سوال پر انہوں نے پالپا کے ہڑتال ختم کرنے کے فیصلے کو ایک بڑی پیش رفت قرار دیا۔