رچرڈ اولسن،جنرل راحیل کا افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال۔

امریکہ کا دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستانی کوششوں کا اعتراف
06 فروری 2016 (19:18)
0
پاکستان اور افغانستان کیلئے امریکہ کے خصوصی نمائندے ایمبسڈر رچرڈ جی اولسن نے ہفتہ کے روز راولپنڈی میں بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں خطے میں سیکورٹی کی مجموعی صورتحال بالخصوص افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایمبسڈر رچرڈ جی اولسن نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔