اسحاق ڈار نے عالمی بنک کے نمائندے کو مختلف شعبوں میں بنک کے تعاون کے بارے میں بتایا۔

وزیر خزانہ اور عالمی بنک کے کنٹری ڈائریکٹر کامختلف امور پر تبادلہ خیال
06 فروری 2016 (15:18)
0

عالمی بنک کے کنٹری ڈائریکٹر Patchmuthu Illangovan نے ہفتہ کے روز اسلام آباد میں وزیر خزانہ اسحق ڈار سے ملاقات کی۔

انہوں نے بیرونی سرمایہ کاری اور تعلیم اور صحت کے شعبوں میں ترقی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر خزانہ نے عالمی بنک کے نمائندے کو مختلف شعبوں میں بنک کے تعاون کے بارے میں بتایا۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ عالمی بنک کے صدر کے آئندہ دورے سے پاکستان کے ساتھ اقتصادی تعاون کو نئی جہت ملے گی۔