وزیرخزانہ نے ادارہ شماریات کے سربراہ کو ہدایت کی کہ وہ اس سلسلے میں تین دن کے اندرایک مکمل لائحہ عمل تیار کریں جس پر غوروخوض کیاجائےگا۔

مردم شماری مقررہ وقت پرکرانے کیلئے تمام ممکنہ کوششیں کی جانی چاہئیں:ڈار
06 فروری 2016 (11:02)
0

وزیرخزانہ محمد اسحق ڈار نے کہا ہے کہ مردم شماری مقررہ وقت پرکرانے کیلئے تمام ممکنہ کوششیں کی جانی چاہئیں۔وہ اس سال ہونے والی مردم اور خانہ شماری کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔وزیر خزانہ نے کہاکہ شفافیت کو یقینی بنانے اور مربوط اور محفوظ مردم شماری کے لئے مسلح افواج سے مشاورت اور ان کا تعاون ضروری ہے۔

انہوں نے ادارہ شماریات کے سربراہ آصف باجوہ کو ہدایت کی کہ وہ اس سلسلے میں متعلقہ حکام سے رابطہ کریں اورتین دن کے اندرایک مکمل لائحہ عمل تیار کریں جس پر غوروخوض کیا جائے گا۔آصف باجوہ نے اجلاس کو وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے مردم شماری کی تیاریوں سے متعلق آگاہ کیا۔