حکام کے مطابق منتخب انٹرنیز کو ماہانہ بارہ ہزار روپے وظیفہ دیا جائے گا۔

06 فروری 2016 (13:40)
0

وزیراعظم کی نوجوانوں کو تربیت فراہم کرنے کی سکیم کے تحت نجی اور سرکاری محکموں میں انٹرن شپ کیلئے جمعرات درخواستیں دینے کا آخری دن ہے۔حکام کے مطابق منتخب انٹرنیز کو ماہانہ بارہ ہزار روپے وظیفہ دیا جائے گا اور انہیں ان کی تعلیم کے مطابق وفاقی اور صوبائی محکموں ، صنعتوں ، بنکوں ، کارپوریشنوں اور مختلف نجی اداروں میں تربیت فراہم کی جائے گی۔

مدارس کے طلباء بھی درخواستیں دینے کے اہل ہیں۔ملک کے تمام صوبوں اور علاقوں سے مجموعی طور پر پچاس ہزار نوجوانوں کو انٹرن شپ دی جائے گی۔سولہ سالہ تعلیم مکمل کرنے والے نوجوان ویب سائٹ pmyts.nip.gov.pk پر آن لائن درخواستیں دے سکتے ہیں۔