وزیراعظم کے معاون خصوصی نے پاکستان کی جانب سے کشمیریوں کی سیاسی، معاشی اور سفارتی حمایت جاری رکھنے کا بھی یقین دلایا۔

06 فروری 2016 (12:41)
0

انسانی حقوق کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی بیرسٹر ظفر اللہ خان نے کہاہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اور دوسرے بین الاقوامی فورمز پرمسئلہ کشمیرکو بھرپور طریقے سے پیش کیا ہے۔

پی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے پاکستانی اور کشمیری قیادت پر زور دیا کہ وہ دیرینہ مسئلہ کشمیر کو تمام بین الاقوامی فورمز پر مشترکہ طور پر اجاگر کریں۔انہوں نے پاکستان کی جانب سے کشمیریوں کی سیاسی، معاشی اور سفارتی حمایت جاری رکھنے کا بھی یقین دلایا۔