وزیراعظم کےخصوصی معاون نےکہاہےکہ پاکستانی قوم اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق کشمیریوں کےحق خودارادیت کےحصول کے منصفانہ نصب العین کے لئے اپنی حمایت جاری رکھے گی۔

وزیراعظم نےبین الاقوامی فورموں پرمسئلہ کشمیرکوموثر اندازسے پیش کیاہے: آصف کرمانی
06 فروری 2016 (12:08)
0

سیاسی اُمور کے بارے میںوزیراعظم کے خصوصی معاون آصف کرمانی نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے بین الاقوامی فورموں پر مسئلہ کشمیرکوموثراندازسے پیش کیا ہے۔اسلام آباد میں ایک بیان میںانہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے پاکستان اور بھارت کے درمیان دیرینہ تنازعے کے حل کی طرف عالمی برادری کی توجہ کامیابی سے مبذول کرائی ہے۔

انہوں نے کہا پاکستانی قوم اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول کے منصفانہ نصب العین کے لئے اپنی حمایت جاری رکھے گی۔