سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین نےکہاہے کہ یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے کہ بعض عناصر چین پاکستان اقتصادی راہداری کے منصوبے کو کیوں متنازعہ بنارہے ہیں

اقتصادی راہداری کےمغربی روٹ پرتیزی سےکام شروع کردیا گیاہے:مفتاح
06 فروری 2016 (11:49)
0

سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ پر تیزی سے کام شروع کردیا گیا ہے۔پی ٹی وی سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے کہ بعض عناصر چین پاکستان اقتصادی راہداری کے منصوبے کو کیوں متنازعہ بنارہے ہیں جبکہ حقیقت یہ ہے کہ تمام صوبوں کو راہداری منصوبے سے یکساں فائدہ پہنچے گا۔


مفتاح اسماعیل نے کہاکہ چھیالیس ارب ڈالر کے اس عظیم منصوبے سے ملک میں اقتصادی انقلاب آئے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے سے ملک میں توانائی کی قلت پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔