باغی گروپ نے کہا کہ حکومت کی حامی فورسز اور اسکے اتحادیوں نے صوبہ حلب کے شمالی علاقے کا مکمل طور پر محاصرہ کر رکھا ہے۔

شام: حلب کےقریب فوج اورباغیوں میں شدیدجھڑپیں
06 فروری 2016 (13:44)
0

شام کے شمالی صوبے حلب کے قریب شدید جھڑپوں کی اطلاعات ملی ہیں جہاں سرکاری فوج اہم شہر پر باغیوں کا قبضہ ختم کرانے کی کوششیں کر رہی ہے۔شام کے باغی گروپ نے کہا کہ حکومت کی حامی فورسز اور اسکے اتحادیوں نے صوبہ حلب کے شمالی علاقے کا مکمل طور پر محاصرہ کر رکھا ہے۔

لڑائی کے باعث نقل مکانی کرنے والے تقریباً بیس ہزار افراد ترکی کی سرحد کے پاس جمع ہیں جنیوا میں حزب اختلاف کے ترجمان نے کہا کہ حلب میں صورتحال انتہائی خراب ہے ۔ عالمی برادری صورتحال سے نمٹنے کے لئے فوری اور مربوط اقدامات کرے۔