انگلینڈ کو5میچوں کی سیریز میں 0-2کی برتری حاصل۔

جنوبی افریقہ کو دوسرے ون ڈے میں5وکٹوں سے شکست
06 فروری 2016 (21:53)
0

ایلکس ہیلز اور جوز بٹلر کی شاندار بیٹنگ کی بدولت انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو دوسرے ایک روزہ میچ میں 5 وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کر لی۔
انگلش ٹیم نے 263 رنز کا ہدف 46.2 اوورز میں 5 وکٹوں پر پورا کیا۔
ایلکس ہیلز 99 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے، جوز بٹلر نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے 28 گیندوں پر 3 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 48 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا۔