احمد شہزاد کی دھواں دھار بیٹنگ ،46گیندوں پر 71رنز بنائے،مرد میدان قرار۔

پی ایس ایل:کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو 8وکٹوں سے ہرا دیا
06 فروری 2016 (20:39)
0

ہفتہ کی شام دبئی میں پاکستان سپر لیگ کے ایک میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو آٹھ وکٹوں سے ہرا دیا۔
کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر ایک سو سینتالیس رنز بنائے۔
روی بوپارہ نے چالیس اور شعیب ملک سینتیس رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طر ف سے انور علی اور محمد نبی نے دو دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔
جواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ہدف سترہ اعشاریہ دو اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
احمد شہزاد نے اکہتر اور لیوک رائیٹ نے سینتالیس رن بنائے۔