وزیراعظم نے کہا کہ بھارت کو دیرینہ تنازع کے حل کیلئے پاکستان کی مخلصانہ کوششوں کا مثبت جواب دینا چاہئے۔

پاکستان ،بھارت دوستانہ تعلقات کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے:عبدالمجید
06 فروری 2016 (21:27)
0

آزاد کشمیر کے وزیراعظم چوہدری عبدالمجید نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن اور پاکستان اور بھارت کے درمیان دوستانہ تعلقات یقینی بنانے کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے۔

انہوں نے ہفتہ کے روز مظفرآباد میں مختلف وفود سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کو دیرینہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے پاکستان کی مخلصانہ کوششوں کا مثبت جواب دینا چاہئے۔
انہوں نے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی اور کونسل کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے دوران کشمیر کے بارے میں واضع موقف اپنانے پر وزیراعظم محمد نواز شریف کی تعریف کی۔
قائد حزب اختلاف اور آزاد کشمیر میں پاکستان مسلم لیگ نواز کے صدر راجہ فاروق حیدر خان نے بھی آزاد کشمیر کی ترقی میں گہری دلچسپی لینے پر وزیراعظم محمد نواز شریف کی تعریف کی۔
انہوں نے کہا کہ یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر وزیراعظم محمد نوازشریف کے مشترکہ اجلاس سے خطاب سے کشمیریوں کا حوصلہ بڑھا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ کشمیر کی تحریک آزادی کو نیا ولولہ ملا ہے۔