وزیراعظم محمد نواز شریف ، وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان اور بلوچستان کے گورنر اور وزیراعلیٰ نے کوئٹہ میں دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔

کوئٹہ:جناح روڈ پر خودکش بم دھماکے میں 8افراد شہید
06 فروری 2016 (19:31)
0

ہفتہ کی سہ پہر کوئٹہ میں منان چوک کے قریب جناح روڈ پر خودکش بم دھماکے میں کم سے کم آٹھ افراد شہید اور بائیس سے زائد زخمی ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے میں بہت سی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔
وزیراعظم محمد نواز شریف ، وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان اور بلوچستان کے گورنر اور وزیراعلیٰ نے کوئٹہ میں دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔
وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔