مشیر نے کہا کہ یہ منصوبہ ستائیس ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔

اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے سے تاریخی مقامات متاثر نہیں ہونگے:خواجہ احسان
06 فروری 2016 (17:06)
0

وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر خواجہ احسان احمد نے کہا ہے کہ اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے سے تاریخی مقامات متاثر نہیں ہوں گے۔
ہفتہ کے روز لاہور میں اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لاہور میں ثقافتی ورثے کے تحفظ کیلئے دس کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ منصوبے میں استعمال ہونے والی اراضی کے مالکان کو فوری ادائیگیاں کی گئی ہیں۔ مشیر نے کہا کہ یہ منصوبہ ستائیس ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔