حکومت اور پی آئی اے کے ملازمین کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور آج ہو رہا ہے۔

پالپا پی آئی اے کی پروازوں میں رخنہ ڈالنے کے حق میں نہیں:عامر ہاشمی
06 فروری 2016 (14:12)
0

پاکستان ائرلائنز پائلٹ ایسوسی ایشن کے صدر عامر ہاشمی نے کہا ہے کہ ایسوسی ایشن پی آئی اے کی پروازوں کی آمدورفت میں رخنہ ڈالنے کے حق میں نہیں ہے۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ قومی فضائی کمپنی پہلے ہی خسارے میں ہے اور پروازوں کی آمدورفت میں رکاوٹ مسافروں کیلئے مشکلات کا باعث ہے۔انہوں نے کہا کہ ملازمین کے احتجاج کے باوجود پروازوں کی آمدورفت بحال ہونی چاہئیے۔
ادھر ، حکومت اور پی آئی اے کے ملازمین کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور آج ہو رہا ہے۔