دو بلندو بالا رہائشی عمارتیں منہدم ہو نے سے متعدد ملبے تلے دب گئے ۔

تائیوان کےشہر تائی نان میں6.4کی شدت کازلزلہ
06 فروری 2016 (11:58)
0

جنوبی تائیوان کے شہر تائی نان میں آج صبح چھ اعشاریہ چار شدت کا زلزلہ آیا جس سے دو بلندو بالا رہائشی عمارتیں منہدم ہوگئیں۔سرکاری ذرائع کا کہناہے کہ ایک سو ساٹھ افراد کو عمارتوں کے ملبے تلے سے نکال لیا گیا ہے اور چھبیس افراد کوہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔


مقامی ٹیلی ویژن کی اطلاعات کے مطابق اب تک تین افراد ہلاک ہوئے ہیں۔زلزلے سے پانی اور گیس کی بعض پائپ لائنیں بھی پھٹ گئیں۔