وائٹ ہائوس نے بتایا کہ صدر براک اوباما اور ان کے چینی ہم منصب شی جن پنگ نے متحدہ عالمی ردعمل کو بہت اہم قرار دیا ہے۔

امریکہ اور چین کا شمالی کوریا کے اشتعال انگیزاقدامات کاسخت جواب دینےپراتفاق
06 فروری 2016 (12:45)
0

امریکہ اور چین نےشمالی کوریا کےاشتعال انگیزاقدامات کاسخت جواب دینےپراتفاق کیاہےجس میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سےقرارداد منظور کرانا بھی شامل ہے۔وائٹ ہائوس نے بتایا کہ صدر براک اوباما اور ان کے چینی ہم منصب شی جن پنگ نے متحدہ عالمی ردعمل کو بہت اہم قرار دیا ہے۔

امریکہ نے چین پردبائو ڈالا ہے کہ وہ اپنے ہمسایہ ملک پر اپنا اثرورسوخ استعمال کرے امریکہ اقوام متحدہ کی ایک قرا رداد کاخواہشمندہےجس کےتحت شمالی کوریاپرسخت پابندی عائد کی جائیں گی۔