وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاہے کہ صوبے میں گیس سے چلنے والے چھتیس سو میگاواٹ کے بجلی گھر منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔

حکومت سستی بجلی کی تیاری کےمنصوبوں پرتوجہ دے رہی ہے:شہبازشریف
06 فروری 2016 (12:50)
0

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہاہے کہ حکومت سستی بجلی کی تیاری کے منصوبوں پرتوجہ دے رہی ہے اورصوبے میں گیس سے چلنے والے چھتیس سو میگاواٹ کے بجلی گھر منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔

لاہور میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ توانائی کی قلت پر قابو پانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں اورحکومت توانائی کے متبادل ذرائع کو بروئے کار لانے کیلئے کام کررہی ہے۔