وزیراعظم کے مشیر نے کہاہے کہ حکومت پی آئی اے کے لئے تزویراتی شراکت دار تلاش کررہی ہے اور قومی فضائی کمپنی کی نجکاری کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

خسارے کاشکارصنعتوں کی بحالی قومی ایجنڈاہے:عرفان صدیقی
06 فروری 2016 (10:43)
0

قومی تاریخ او رادبی ورثے کے بارے میں وزیراعظم کے مشیر عرفان صدیقی نے کہاہے کہ خسارے کاشکار صنعتوں کی بحالی قومی ایجنڈا ہے اور اس سلسلے میں کام جاری رہاہے۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت پی آئی اے کے لئے تزویراتی شراکت دار تلاش کررہی ہے اور قومی فضائی کمپنی کی نجکاری کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔


عرفان صدیقی نےکہاکہ حکومت پی آئی اے کے ملازمین کے قتل کی تحقیقات کرے گی اورملازمین کو نوکری سے نہیں نکالا جائے گا۔