مشیر خارجہ نےچار ملکی گروپ کے اجلاس سے خطاب میں کہاہے کہ مذاکرات کی کامیابی کیلئےتمام فریقین کاپرعزم ہوناضروری ہے۔

پاکستان افغانستان کےمفاہمتی عمل کی بھرپورحمایت کرتاہے:سرتاج
06 فروری 2016 (11:27)
0

افغانستان میں امن اور مصالحتی عمل کے بارے میں افغانستان، پاکستان، امریکہ اور چین کے چار فریقی رابطہ گروپ کا تیسرا اجلاس اسلام آباد میں جاری ہے جس میں چاروں ملکوں کے نمائندے افغانستان میں امن اورمصالحتی عمل کوآگے بڑھانے کے طریقوں پرغور کررہے ہیں ۔

مشیر خارجہ سرتاج عزیزنے اپنے خطاب میں کہاہے کہ مذاکرات کی کامیابی کیلئے تمام فریقین کا پر عزم ہونا ضروری ہے۔پاکستان افغان قومی حکومت کی امن کے لئے مفاہمتی کوششوں کو سراہتاہے ۔ انہوں نے اس توقع کا اظہار کیاکہ اجلاس طالبان کے ساتھ بات چیت پر زور دے گا۔مذاکرا ت کی کامیابی کے لئے پر تشدد کارروائیو ں کو روکنا ہوگا ۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان افغانستان کے مفاہمتی عمل کی بھرپور حمایت کرتاہے ۔سیاسی مفاہمتی عمل کے ذریعے افغانستان میں پر تشدد واقعات کا خاتمہ ہوگا۔انہوں نے کہاکہ پائیدار امن و استحکام کے لئے ہم مل کر کا م کرنا چاہتے ہیں ۔

مشیر خارجہ نے اس توقع کا بھی اظہار کیاکہ آج کے اجلاس میں لائحہ عمل کو حتمی شکل دید ی جائیگی ۔