بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں پولنگ کل ہو گی۔صوبے میں ووٹ ڈالنے کا عمل صبح آٹھ بجے شروع ہو گا اور بغیر کسی وقفے کے شام پانچ بجے تک جاری رہے گا۔


 

06 دسمبر 2013 (19:30)
0


پولنگ کے سلسلے میں تمام سیکورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔



حکومت بلوچستان نے صوبے میں بلدیاتی انتخابات کے پیش نظر کل پورے صوبے میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔


حکومت نے انتخابی عمل پرامن اور خوش اسلوبی سے مکمل کرنے کیلئے پورے صوبے میں آج سے دس تاریخ تک دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کر دی ہے اور موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی ہے۔


 


بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ جمعہ کو ہوگی۔

تمام سیکورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور پولنگ کے دوران امن کو یقینی بنانے کیلئے دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کر دی گئی ہے۔

صوبائی حکومت نے ووٹروں کی سہولت کیلئے عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

ادھر آج کراچی میں وزیراعلیٰ قائم علی شاہ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کے اجلاس میں صوبے میں بلدیاتی انتخابات منعقد کرانے کا جائزہ لیا گیا۔