صدر ،وزیراعظم نے اپنے الگ الگ پیغامات میں کہا کہ پاکستان ایک وفاقی ریاست اور مرکز میں وفاقی اکائیوں کی نمائندگی میں بہتری سے ملک مزید ترقی کریگا۔

file photo

 سینیٹ کا 45واں یوم تاسیس
06 اگست 2017 (06:42)
0

 سینیٹ کا 45واں یوم تاسیس منایا گیا۔
صدر ممنون حسین اور وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے اپنے الگ الگ پیغامات میں کہا کہ پاکستان ایک وفاقی ریاست اور مرکز میں وفاقی اکائیوں کی نمائندگی میں بہتری سے ملک مزید ترقی کریگا۔
صدر نے کہا کہ مضبوط ایوان بالا سے وفاق پر مبنی طاقتور مملکت کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔
وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ قانون سازی میں وفاقی اکائیوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے سینیٹ کا کردار قابل ستائش ہے۔
چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے اپنے پیغام میں کہا کہ ایوان بالا کو مساوی اختیارات دئیے جانے چاہئیں تاکہ یہ وفاقی اکائیوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے موثر طور پر آواز اٹھاسکے۔