سردار یوسف نے کہا کہ آبادی میں اضافہ کومدنظررکھنے ہوئے کوٹہ میں اضافہ وقت کی ضرورت ہے۔

 سعودی عرب کا پاکستان کیلئے حج کوٹہ بڑھانے پر اظہار آمادگی
06 اپریل 2017 (22:15)
0

سعودی عرب نے پاکستان کیلئے حج کوٹہ میں اضافہ کرنے پرآمادگی ظاہر کی ہے۔

یہ بات جمعرات کے روز پشاور میں مذہبی امور وبین المذاہب ہم آہنگی کے وزیر سردار محمد یوسف اور ان کے سعودی ہم منصب الشیخ صالح بن عبد العزیز کے درمیان ملاقات کے دوران بتائی گئی۔
سردار یوسف نے کہا کہ ملک کی آبادی میں اضافہ کومدنظررکھنے ہوئے کوٹہ میں اضافہ وقت کی ضرورت ہے۔
صالح بن عبد العزیز نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کی تعریف کی۔
ملاقات کے دوران انہوں نے باہمی دلچسپی اور دوطرفہ تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا۔