حریت کانفرنس نے آئندہ انتخابی ڈرامے کو محض فوجی مشق قرار دے دیا
06 اپریل 2017 (22:08)
0

مقبوضہ کشمیر میں کُل جماعتی حریت کانفرنس نے آئندہ انتخابی ڈرامے کو محض ایک فوجی مشق قرار دیا ہے۔
حریت کانفرنس کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ لوگوں کو ہراساں کرنے کے لئے ہزاروں بھارتی فوجی اہلکار علاقے میں تعینات کر دیئے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جنوبی اور وسطی کشمیر کے تعلیمی اداروں میں بھارتی فوج کے اضافی دستے تعینات کیے گئے ہیں۔
ادھر حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے ایک بیان میں کپواڑہ کے علاقےAWOORA میں آگ لگنے کے باعث لوگوں کی املاک کو نقصان پہنچنے پر گہری تشویش ظاہر یک اور واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا جس میں گھروں اور دکانوں کو نقصان پہنچا۔
انہو ں نے کہا کہ پورے علاقے میں کئی ایجنسیاں سرگرم ہیں اور علاقے میں معیشت کو تباہ کرنے کے لئے ان کے عزائم ظاہر ہوچکے ہیں۔