پابندیاں روایتی اسلحے اور ایروسپیس انڈسٹری میں سرمایہ کاری پر عائد کی گئی ۔

یورپی یونین نے شمالی کوریا پر پابندیوں میں اضافہ کر دیا
06 اپریل 2017 (22:06)
0

یورپی یونین نے ایٹمی پروگرام اور حالیہ بیلسٹک میزائل کے تجربے کی وجہ سے شمالی کوریا پر پابندیوں میں اضافہ کر دیا ہے۔

یورپی یونین نے ایک بیان میں کہا کہ یہ پابندیاں روایتی اسلحے اور ایروسپیس انڈسٹری میں سرمایہ کاری پر عائد کی گئی ہے۔
ان میں کمپیوٹر سروسز، کیمیکل، کان کنی اور ریفائننگ انڈسٹری پر پابندی بھی شامل ہے۔