پاکستان ریلویز نئی لائنز بچھانے کیلئے قابل عمل ہونے کا مرحلہ جلد شروع کرے گا
06 اپریل 2017 (20:15)
0

پاکستان ریلوے ملک کے مختلف علاقوں میں نئی ریلوے لائنز بچھانے کیلئے قابل عمل ہونے کا مرحلہ جلد شروع کرے گا ۔
ان ریلوے لائنز میں مندرہ سے بھون، اسلام آباد سے براستہ مری مظفر آباد، لاہور سے براستہ قصور بہاولپور، کوئٹہ سے براستہ سبی شیر شاہ اور ڈیرہ غازی خان بھکر سے براستہ جھنگ اور فیصل آباد بہاولنگر اور نوشہرہ سے براستہ درگئی مالاکنڈ گلگت شامل ہیں۔
مختلف روٹس پر نئی ریل گاڑیاں بھی چلائی جائیں گی ان میں کوہاٹ راولپنڈی، سبی خوست، کراچی میرپور خاص اور پشاور سے راولپنڈی شامل ہیں۔
جعفر ایکسپریس کے روٹ کو پشاور تک توسیع دے دی گئی ہے جس کا آغاز اس مہینے کی چودہ تاریخ کو ہوگا۔


comments powered by Disqus