امام کعبہ کل نماز جمعہ پڑھائیں گے۔

امام کعبہ شیخ صالح بن ابراہیم پشاور پہنچ گئے
06 اپریل 2017 (19:59)
0

امام کعبہ شیخ صالح بن ابراہیم جمعرات کو تیسرے پہر پشاور پہنچے وہ کل ضلع نوشہرہ کے علاقے اضاخیل میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے صد سالہ اجتماع میں شرکت کریں گے۔
امام کعبہ کے ساتھ سعودی عرب کے مذہبی امور کے وزیر صالح بن عبد العزیز الشیخ بھی آئے ہیں جن کا پشاور کے ہوائی اڈے پر گورنر خیبرپختونخوا اقبال ظفر جھگڑا، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن اور مذہبی امور کے وفاقی وزیر سردا ر محمد یوسف نے استقبال کیا۔
امام کعبہ کل نماز جمعہ پڑھائیں گے۔


comments powered by Disqus