صدر نے کہا کہ آزاد کشمیر میں 22 ارب روپے کی لاگت سے1450 کلومیٹر طویل نئی سڑکیں تعمیر کی جائیں گی۔

حکومت بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے،مسعود خان
06 اپریل 2017 (19:54)
0

آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار محمد مسعود خان نے کہا ہے کہ حکومت آزاد کشمیر میں موجودہ بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کے لئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے۔

انہوں نے یہ بات جمعرات کے روز مظفر آباد میں کراچی کے سرمایہ کاروں کے ایک وفد سے ملاقات میں کہی۔
انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں بائیس ارب روپے کی لاگت سے چودہ سو پچاس کلومیٹر طویل نئی سڑکیں تعمیر کی جائیں گی۔
مسعود خان نے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت علاقے میں190 کلومیٹر طویل سیاحتی راہداری بھی تعمیر کی جائے گی۔


comments powered by Disqus